اسلام دنیا میں امن و شانتی چاہتا ہے: عبدالرحیم امینی

نوجوانان قوم نشہ کے شکار ہو رہے ھیں جو ایک پاکیزہ معاشرے کے لئے تباہ کن ھے: عبد الحکیم مدنی

اسلامی تعلیمات انسانیت کی فلاح و کامیابی کا لازوال نسخہ فراہم کرتی ھے: نیاز احمد سنابلی

ممبئی(مہاراشٹر): مہاراشٹر کے مشہور مقام نور باغ، شملہ پارک، کوسہ ممبرا میں 25 اکتوبر 2024 بروز جمعہ بیداری انسانیت کانفرنس کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ محل وقوع، جلیل القدر مقررین، علماء اور شرکاء کے لحاظ سے پروگرام نہایت ہی کامیاب رہا۔ معروف عالم دین، اردو، عربی کے ادیب اور بیباک صحافی عبد الرحیم امینی صاحب بیداری انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کانفرنس بنام بیداری انسانیت کے روح رواں ڈاکٹر عبداللہ فیصل کی بہت ہی محنت و مشقت بے انتہا جد وجہد اور بے مثال جد و جہد کا نتیجہ ھے۔ آج عوام کا جم غفیر اس پروگرام کی کامیابی پر غماز ھے۔

امینی صاحب نے مزید کہا کہ تمام افراد انسانیت کی پاسداری کریں باھمی اخوت برقرار رکھیں اور بھائی چارہ سے رھیں تو دنیا کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جاسکتا ھے ۔

فضیلتہ الشیخ عبدالحکیم مدنی صاحب نے نشہ خوری کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج سماج و معاشرے میں کافی برائیاں جنم لے رہی ہیں ، نوجوانان قوم نشہ کے شکار ھیں ۔ یہاں تک کہ کالج کی لڑکیاں بھی مختلف طرح کی نشہ کی عادی بن چکی ھیں جو ایک پاکیزہ معاشرے کے لئے تباہ کن ھے ۔

مولانا عاطف سنابلی صاحب نے عظمت رسول پر شاندار خطاب کیا اور کہا کہ اس موضوع پر گفتگو طویل وقت کا متقاضی ھے لیکن اللہ کے فضل سے اس مختصر وقت میں موضوع کا حق ادا کرتے ھوئے دل سوز خطاب فرمایا ۔

ثناء اللہ مدنی صاحب نے عورتوں کے حقوق اور اصلاح معاشرہ سے متعلق بہت ھی دلنشین انداز میں عوام سے خطاب فرمایا ۔

مولانا حمید اللہ صاحب نے عورتوں کے موضوع پر خطاب فرمایا اور مذہب اسلام نے عورتوں کو جو مقام دیا ہے وہ کسی مذہب نے نہیں دیا۔ اسلام ہی ایسا مذہب ہے کہ ان کو فرش سے عرش پر بٹھا دیا۔ عورت ماں کی حیثیت سے بیوی کی حیثیت سے بہن کی حثیت سے جو مقام ومرتبہ ملا وہ قابل رشک ہے ـ

حافظ نیاز احمد سنابلی صاحب نے خدمت خلق کے تعلق سے شاندار خطاب فرمایا کہ اسلامی تعلیمات انسانیت کی فلاح و کامیابی کا لازوال نسخہ فراہم کرتی ھے اور مدد خلق خدا ایمان کی علامت ھے ۔

مولانا الطاف فیضی صاحب صدارتی کلمات کے طور پراک موثر خطاب فرمایا۔

جامعہ اسلامیہ کوسہ ممبرا کے عبد اللہ صادق نے چھ سال کی عمر میں صرف گیارہ ماہ میں ناظرہ قرآن حفظ و دورہ بھی شامل ہیں ـ یہ قرآن عظیم کا عظیم کارنامہ ہے ان بچوں کو ایوارڈ اور انعامات دیئے گئے ـ مولانا سلیم احمد صاحب سراجی نے پہلی نشست کی شاندار نظامت کی ـ اور دوسری نشست کی نظامت ڈاکٹر عبد اللہ فیصل ایڈیٹر المصباح نے کی اور کہا کہ یہ پرو گرام کامیاب رہا۔ آپ لوگو ں کے سپورٹ سے یہ پروگرام انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

جیتندر اھواڑ صاحب نے مانوتا پر بہترین روشنی ڈالی اور کہا کہ مذہب اسلام نے امن و شانتی کا سندیش دیا ہے، وہ کسی مذہب نے نہیں دیا ـ

شمیم خان صاحب، شانو پٹھان،، انصار احمد، مولانا ابوالکلام سلفی، عبدالتواب چودھری، ہاشم چودھری،  خالد ارشد کمال اعجاز نور اللہ، عظیم الشان صدیقی وغیرہ شریک ہوئے ـ

عبد الحفیظ بھائی نے کافی محنت کی اور پانی ودیگر انتظامی امور میں حصہ بٹایا ـ

خواتین کے شعبے میں عشرت باجی نے نگرانی کی اور ان کا ساتھ زاہدہ آپا بیٹی عائشہ فیصل ھاجرہ فیصل و دیگر خواتین اور بچیوں نے محنت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھر پور مدد کی۔ فضلہ تعالیٰ پروگرام کامیاب ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے