بیدر۔ 29؍اکٹوبر(پریس نوٹ): جناب ونئے مالگے چیرمین ٹیم یووا کی اطلاع کے بموجب آج 29؍اکٹوبر کو اردوکتاب’’تنظیم سازی‘‘ کی رسمِ اجراء بیدر یونیورسٹی بیدر کے وائس چانسلر جناب بی ایس برادار کے ہاتھو ں عمل میں آئی۔ اس موقع پر کتاب کے مصنف جناب محمدیوسف رحیم بیدری کو پہلی کاپی موصوف نے دی۔ بعدازاں ادارہ ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کے صدر جناب فیاض قریشی، ادارہ ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کے سکریڑی جناب عبدالقدیر ساحلؔ، جماعت اسلامی ہند بیدر کے امیرمقامی جناب محمدمعظم صاحب، ادارہ کے مقامی سکریڑی جناب اسلم پاشاہ قادری، ٹیم یووا کے چیرمین جنا ب ونئے مالگے ، ممبر ہرش وردھن راٹھوڑ اور جناب عبدالغفور عرف شیر ودوسرے موجودتھے۔
وائس چانسلر کو ادارہ ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کے کام سے واقف کروایاگیا۔ اور بتایا گیا کہ ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کا کام صرف اردو میں نہیں بلکہ تمام زبانوں میں ہے۔ لٹریچر کاکوئی مذہب نہیں ہوتا، اس کی کوئی زبان نہیں ہوتی۔ جناب عبدالقدیر ساحل نے آخر میں تمام کاشکریہ اداکیا۔ واضح رہے کہ ’’تنظیم سازی‘‘ محمدیوسف رحیم بیدری کی 27ویں کتاب ہے۔
