کلبرگی 7/ نومبر.(ڈاكٹر ماجد داغی): ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین بارگاہِ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے انتقال کی خبر سنکر ضلع انچارج و وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج مسٹر پریانک کھرگے ، حضرت سید شاہ خسرو حسینی کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحوم کی میت پر پھول پیش کرتے ہوئے حضرت حافظ سید شاہ محمد علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہِ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ اور حضرت ڈاکٹر سید شاہ مصطفیٰ الحسینی بابا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خسرو حسینی کے انتقال سے ہم ایک غیر معمولی ماہرِ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں جس کا ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہم آج ریاست کے صوفی گھرانے کی ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں ان کی خدمات مختلف قابلِ قدر شعبہ ہائے حیات میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں. بالخصوص تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر خسرو حسینی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ انہوں نے سرزمینِ گلبرگہ ایک تعلیمی انقلاب برپا کرتے ہوئے تمام مذاہب کے لوگوں کو تعلیم بلا امتیاز عام کی ۔ انہوں نے سینئر لیڈر ڈاکٹر ایم ملکارجن کھرگے کے ساتھ خسرو حسینی کے تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھرگے جی کے بہت قریب تھے۔ ان کی موت سے نہ صرف کلبرگی ضلع بلکہ علاقہ کلیان کرناٹک ایک بے لوث ماہرِ تعلیم کو کھو دیا ہے۔
اس موقع پر وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، ایم ایل اے الم پربھو پاٹل، محترمہ کنیز فاطمہ قمرالاسلام رکن اسمبلی گلبرگہ شمال و صدر نشین کرناٹک سلک انڈسٹریز کارپوریشن ، جناب فراز الاسلام سیکریٹری کے سی ٹی، جناب سید احمد سابق مئیر، جناب عالم خان سابق صدر نشین ضلع کھادی بورڈ، کوڈا کے صدر مظہر عالم خان، ڈپٹی کمشنر محترمہ فوزیہ ترنم، سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر شرنپا دھاگے، ایس پی سرینواسولو، ضلع پریشد کے سی ای او بھنور سنگھ مینا، ایم سی سی کمشنر بھونیش پاٹل، مسٹر ششیل جی نموشی صدر نشین ایج کے ای سوسائٹی اس موقع پر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے عہدیداران و اراکین ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدرنشین کرناٹک اردواکیڈمی بنگلور، ڈاکٹر اکرم نقاش صدر انجمن ،ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن ،جناب امجد جاوید ، جناب رفیق رہبر ،جناب ولی احمد اور دیگر موجود تھے۔
