آہ آسمان رشد و ہدایت، سرچشمہ سلوک و معرفت مولانا غلام کبریا آرزو قاسمی بھی چل بسے ! مفتی خبیر ندوی
سہارنپور (احمد رضا): دیار صدر یار جنگ مولانا حبیب الرحمن خاں شیروانی واقع قصبہ چھرہ ضلع علی گڑھ کی مشہور و معروف علمی، ادبی، تحقیقی، ملی اور سماجی شخصیت، آسمان رشد و ہدایت اور سر چشمہء سلوک معرفت قابل احترام شخصیت مولانا غلام کبریا آرزو قاسمی ( خلیفہ عارف باللہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللّٰہ خاں صاحب جلال آبادی رحمہ اللّٰہ، و شیخ طریقت محمد آصف صاحب مقیم بلونا ضلع علی گڑھ) ناظم مدرسہ عربیہ قاسم العلوم قصبہ چھرہ ضلع علی گڑھ کو آپکے انتقال پر ملال کے بعد نمازِ عشاء سے فارغ ہو کر دیر رات آپکے سینکڑوں خلفاء، مریدین، شاگردوں، دوستوں، رفقاء اور چاہنے والوں نے نم آنکھوں سے مقامی قبرستان میں اپنے بزرگ عالم دین کو نم آنکھوں سے سپرد خاک کردیا انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ سیتاپور کے مشہور سماجی کارکن اور مرحوم کے قدیم ترین رفیق مفتی محمد خبیر ندوی علیگ نے پڑھائی، نمازِ جنازہ کی ادائیگی سے قبل مفتی محمد خبیر ندوی علیگ نے ان کے اوصاف حمیدہ خصوصاً معاملات کی درستگی، حقوق العباد کی ادائیگی میں غیر معمولی احتیاط اور عمل آوری، ہر ہر کام میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی، سراپا اخلاص و للہیت اور خدمت خلق کے جذبہ سے سے معمور ژندگی، ایذائے انسانی سے کوسوں دوری، پوری انسانیت اور مخلوق خداوندی کو ہر ممکن طریقے سے فائدہ پہونچانے میں سرگرمی اور چھرہ قصبہ میں بدعات کے قلع قمع کرنے میں زندگی قربان کرنے جیسے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ آپ کی نماز جنازہ میں اطراف و اکناف سے ایک کثیر جم غفیر نے شرکت کی جس میں نانوتہ سے مولانا فرقان احمد، مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے شعبہ اسلامیات و دینیات کے سربراہان خصوصاً مفتی زاہد علی قاسمی، سید کاشف کرمانی، ناشط کرمانی، واصف کرمانی، سید شاہد حسن، قاری عجیب الرحمن، ڈاکٹر فخرعالم، ڈاکٹرعارف، قاری صغیر احمد، ڈاکٹر شبیر احمد، مولانا صابر، نور الحسن ٹکٹکا، بھائی منور، ایاز شیروانی دتاولی، سابق چئیرمین سالار احمد، افضال بھائی، محمداسلم، لاڈلہ بھائی، یونس بھائی، فصاحت حسین،جاوید، حافظ ظفر احمد صدیقی،مجاہد،خلن،اعجاز حسین نخنول، ظہیر احمد کاس گنج، مدرسہ کے اساتذہ کرام،اور شہر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے نام خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
(من جانب صاحب زادگان حضرت مولانا مولانا غلام کبریا آرزو صاحب رحمہ اللہ)
نوٹ: وصیت کے مطابق تصویر کشی سے ممانعت کے سبب فوٹو نہیں لئے گئے، شبلی ولد مولانا غلام کبریا آرزو صاحب رحمہ اللّٰہ)
