بہت سے نوجوان بری عادتوں سے توبہ کرکے جماعتوں میں نکلے
گورکھپور: گورکھپور کے بڑہل گنج میں اجتماعی شادی پروگرام اور دینی اجتماع کا انعقاد ہوا۔
لوگوں کو دین کے بنیادی فرائض، غسل کے فرائض اور دین پر چلنے کے طور طریقے سکھائے گئے،شراب اور جوئے اور نوجوانوں کے اوقات کی بربادی پر اسلامی اسکالروں نے تفصیلی خطاب کیا جس سے یہاں بہت سے لوگوں نے آکر توبہ کیا جو شراب کے عادی تھے، جوئے میں ملوث تھے اور تقریبا سو سے زائد نوجوانوں نے وقت اور جسم برباد والے گیم نہ کھیلنے کی توبہ کی، کئی سارے نوجوانوں نے نشہ چھوڑنے اور شراب چھوڑنے کا اللہ سے عہد لیا اور یہاں دینی اجتماع سے بہت سی جماعتیں نکل رہی ہیں بہت سے نوجوان بری عادتوں سے توبہ کرکے جماعتوں میں نکل رہے ہیں۔
اس اجتماع میں مرکز نظام الدین دہلی سے مولانا شوکت قاسمی، مولانا شمیم احمد اعظمی، مولانا حشیم احمد اعظمی اور مولانا افتخار احسن گونڈا وغیرہ کا اہم خطاب ہوا۔اس اجتماع میں 300 سے زائد مواضعات کے ہزاروں لوگ موجود تھے۔اس موقع پر دس جوڑوں کی سنت کے مطابق شادی ہوئی۔
