سابق ایم ایل اے عبدالکلام افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے
سنت کبیر نگر: حلقہ کے موضع پچدیورا، احمد نگر چیوٹنا چوراہہ پر قاسمی کلینک کے نام سے ایک ڈسپنسری کا افتتاح عمل میں آیا، جس میں ڈاکٹر ممتاز احمد خان ایم بی بی ایس فزیشین اینڈ سرجن کی مستقل خدمات حاصل رہیں گی۔ واضح ہو کہ سمریاواں چوراہہ سے ٹیما رحمت چوراہہ تک کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہیں ہے، جس سے اب لوگوں کو دور دراز علاج کے لئے جانا نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ممتاز احمد خان بیس برسوں سے ممبئی میں پریکٹس کررہے تھے، تاہم ان کے والد اور جمعیت علماء ہند کے صدر علامہ محمد عمر قاسمی اور سرکردہ لوگوں کے سخت اصرار پر ڈاکٹر ممتاز خان ایم بی بی ایس دیہی علاقہ میں طبی خدمت کے لئے تیار ہوئے۔
افتتاح کے موقع پر سابق ایم ایل اے عبدالکلام، ضلع پنچایت رکن محمد احمد،مولانا شمس الضحیٰ قاسمی، مولانا ابرار احمد قاسمی نائب صدر جمعیت علماء سنت کبیرنگر، مولانا فضیل ندوی منیجر الحرا گلوبل اکیڈمی سمریاواں، شمیم چودھری پردھان وغیرہ نے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔افتتاحی پروگرام کا اختتام مولانا ظہیر انوار قاسمی کی دعاؤں پر ہوا۔
