چٹگوپہ۔ 16؍نومبر (محمدعبدالقدیر لشکری): بیدر کے سدھارتھ پی یو کالج میں سال 2024-25 کے فرسٹ ائراور سیکنڈ پی یو سی کے طلباء نے بیدر ضلع سطح کی ثقافتی مگر غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے انگریزی مباحثہ مقابلہ میں صبیحہ صدف بنت ایم ڈی جاوید لشکری ساکن نرنہ نے ضلع بیدر کی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا۔ ساریکا بنت کنٹپا، نے کنڑ مباحثہ مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا،بھاوگیت مقابلے میں شروتی بنت راچپانے تیسرا مقام حاصل کیا،بھکتی گیت مقابلے میں بھی تیسرا مقام پی یوسی سال اول کے انجن ولد شیوکمارنے حاصل کیا۔

پرنسپل اور عملہ نے تینوں طالبات اور طالب علم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ نرنہ میں بھی خوشیوں کاماحول دیکھاجارہاہے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ سے نرنہ کے کالج نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے