بیدر۔ 16؍نومبر(محمدیوسف رحیم بیدری): کانگریسی قائد اورسابق ایم ایل سی ڈاکٹر اروندکمارارلی اِن دِنوں تھائی لینڈ کے مذہبی لیکن نجی دورے پر ہیں۔
موصوف نے تھائی لینڈ کی اپنی مذہبی سرگرمیوں کے دوران صحافیوں کو ’’نیشنل پریس ڈے‘‘کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی فیس بک وال پر لکھاہے ’’جمہوریت اور انسانیت کیلئے معاشرتی اعدادوشمار کو درست رکھنے کی خاطر شفاف وآزاد صحافت نہایت ہی ضروری ہے۔میں اپنے میڈیا اور پریس کے دوستوں کونیشنل پریس ڈے کی مبارک باد پیش کرتاہوں‘‘.

واضح رہے کہ ڈاکٹر اروند کمارارلی کا تعلق سابق میں پریس سے رہاہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ ایک کنڑی اخبار چلایاکرتے تھے جس کے وہ ایڈیٹر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے