مہراج گنج (نمائندہ):
شہر مہراج گنج میں پیر طریقت عالم ربانی مولانا لیاقت علی صاحب قاسمی تلمیذ رشید ولی کامل منبع علم وعمل مولانا اعجاز احمد اعظمی رحمت اللہ علیہ, و خلیفہ اجل عارف باللہ داعی سنت مولانا منیر احمد صاحب کالینا ممبئ کی تشریف آوری ہورہی ہے۔ آپ جمیع احباب سے مخلصانہ درخواست ہیکہ مندرجہ ذیل اصلاحی پروگرام میں شرکت فرماکر عالم ربانی کے مواعظ حسنہ سے مستفید ہوں ۔
ترتیب پروگرام
۱ دسمبر بروز اتوار ۱۲ بجے دن میں مرکزی دارالعلوم ویر عبدالحمید نگر گبڑوا میں
مولانا موصوف مذکورہ مدرسہ میں ناشتہ فرمائیں گے۔ ظہر کی نمازکی ادائیگی ویر عبدالحمید نگر گبڑوا کی جامع مسجد میں ادا کریں گے اور گبڑوا میں مولانا کا خطاب ہوگا ۔
بعد نماز ظہر مولانا اور ان کے رفقاء کے ظہرانہ کا انتظام مولانا سراج احمد قاسمی کے مکان پر عصر کی نماز کی ادائیگی مرکزی دارالعلوم گبڑوا میں ۔
بعد ازاں عطاء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام جامعۃ الذکری للبنات ویر عبدالحمید نگر گبڑوا کے مجوزہ جاۓ قیام پر دعائیہ پروگرام
بعد نماز مغرب جامعۃ البنات آزاد نگر مہراجگنج کے اجلاس میں خواتین ملت اسلامیہ سے خصو صی خطاب فرمائیں گے
مذکورہ اطلاع مولانا سراج احمد قاسمی چیئرمین عطاء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ویر عبدالحمید نگر گبڑوا مہراجگنج نے مشرقی آواز جدید کے نمائندہ سے شیئر کی ہیں ۔
