گورکھپور: مولانا آزاد ڈے کے موقعہ پر مولانا آزاد ہائیر سکنڈری اسکول کے مینیجر محمد فیاض عالم ایڈوکیٹ نے اسکول کے اساتذہ ماسٹر شاکر علی ، ماسٹر عرفان، ماسٹر شمشاد عالم، صفدر احسن، اختر اور بڑے بابو محمد فیصل اور اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر غلام حیدر کی موجودگی میں اسکول کے سابق استاد مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور کو شال اور دیگر انعامات سے نواز کر حوصلہ بخشا۔
اس موقع پر مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے مینیجر محمد فیاض عالم ایڈوکیٹ کے لئے درازی عمر اور صحت یابی کے دعاؤں کے ساتھ اسکول کی ترویج و ترقی کے لئے دعاؤں سے نوازا۔
