جھنڈانگر، نیپال: جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال کے کانفرنس ہال میں چند اداری امور پر گفتگو کے لئے ایک نشست ہوئی، جس کے ایجنڈوں کی تکمیل کے بعد نشست میں ڈاکٹر فرید احمد سلفی بھٹ پرا کے انتقال پر تعزیتی کلمات پیش کئے گئے۔
 ڈاکٹر عبدالغنی القوفی نے بتایا کہ برادر گرامی ڈاکٹر فرید  ایک ایکٹیو سماجی ورفاہی شخصیت تھے، دوسروں کے کام آنا ان کی خاص صفت تھی، سوشل ایکٹیویٹیز کے حوالے سے ان کی ایک شناخت تھی، سلفیہ جونئر سکول چلاتے تھے، سیاسی وسماجی شخصیات سے اچھی راہ ورسم تھی، ابنائے سلفیہ میں سے تھے، جامعہ سلفیہ کی ترقی اور اس سے متعلق خدمات کے لیے ہمہ وقت ہر طرح تیار رہتے تھے، جامعہ کے استاد مولانا نعیم الدین مدنی رحمہ اللہ کے انتقال پر جس طرح ان کی تجہیز وتکفین میں بھاگ دوڑ کی اور سارے مراحل میں آگے آگے رہے ایسا بہت کم دیکھنے میں آتا ہے۔ ملی کاموں میں خاص دلچسپی لیتے تھے۔ مسلموں اور غیر مسلموں سے یکساں تعلقات تھے، ہر کسی سے مبتسم چہرے کے ساتھ ملتے تھے، مختصر یہ کہ بڑی خوبیاں تھیں مرنے والے میں۔ اس جوانی میں ان کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے۔ اللہ ہم سبھی کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
مولانا عبد الرشید صاحب مدنی شیخ الجامعہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر فرید اس عمر میں ہی بڑے بڑے کام کر رہے تھے، سلفیہ جونئر اسکول چلا رہے تھے جس میں تقریبا 900 طلبہ وطالبات مسلم وغير مسلم زیر تعلیم ہیں۔ بہت سے غیر مسلموں سے بھی ان کے اچھے تعلقات تھے۔ ہمارے خانوادے سے ان کے دیرینہ رشتے تھے۔
نشست میں مولانا مشہود خان نیپالی ناظم عمومی راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کی صفات حمیدہ کا ذکر کیا۔
اس اجتماع میں *ڈاکٹر عبدالغنی القوفی مدیر امتحانات واستاد جامعہ سراج العلوم السلفیہ وصدر عمومی راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال،  مولانا مشہود خان نیپالی ناظم عمومی راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال، مولانا عبد الرشید مدنی شیخ الجامعہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ، ڈاکٹر شہاب الدین مدنی وکیل الجامعہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ، مولانا شفیع اللہ مدنی استاد جامعہ سراج العلوم،  مولانا محمد اسلم مدنی استاد جامعہ سراج العلوم، دیگر اساتذہ جامعہ، *صغیر احمد خاں* وارڈ ادھیکچھ، محکمہ تعلیم کے افسران اور طلبہ کے سرپرست حضرات کی موجودگی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے