مہراج گنج (پریس ریلیز): مدرسہ جامعہ رضویہ نورالعلوم، مہراج گنج کی انتظامی امور میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر، جناب شمس الہدیٰ خان کو مدرسے کا قانونی طور پر تسلیم شدہ ناظم (مینجر) مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرری کی باضابطہ توثیق ضلع اقلیتی بہبود افسر نے اپنے دستخط کے ساتھ کی، جس کے بعد اس فیصلے کو مدرسے اور علاقے میں بھرپور پذیرائی ملی۔
تقریباً تمام علمی و سماجی حلقوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ علماء کرام، سماجی کارکنان اور مدرسے سے وابستہ افراد نے شمس الہدیٰ خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تقرری کو مدرسے کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک مثبت اور ضروری قدم قرار دیا۔
شمس الہدیٰ خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں اس اعتماد پر اللہ کا شکرگزار ہوں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو مدرسے کی علمی، تعلیمی اور انتظامی امور وترقی کے لیے وقف کروں گا۔ جامعہ رضویہ نورالعلوم کو علاقے میں علم و ہدایت کا مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔”
علاقے کے عوام نے بھی اس فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ شمس الہدیٰ خان کی قیادت میں مدرسہ مزید ترقی کے منازل طے کرے گا اور ایک مثالی تعلیمی ادارے کے طور پر ابھرے گا۔
یہ تقرری جامعہ رضویہ نورالعلوم کی تاریخ میں ایک سنگ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور اس سے مدرسے کی تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں میں ایک نئی روح پھونکنے کی امید کی جا رہی ہے۔
مذکورہ اطلاع کاتب ذوالقرنین خان نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا –
