بانگرمؤ: محمد جنیدقاسمی ۱۰؍دسمبر موت برحق ہے ،ہرنفس کو موت ذائقہ چکھنا ہے، ان خیالات کااظہار جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے ذمہ داران نے معروف عالم دین مولانا عبدالرب اعظمی سابق صدر جمعیۃ علماء اترپردیش کی وفات پر تعزیتی بیان میںکیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیۃ علماء اترپریش کے سابق صدر مولانا عبدالرب اعظمی ؒ کے انتقال پر مولانا مختارعالم مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مولانانہایت معاملہ فہم اور صائب الرائے تھے، ان کی شخصیت بہت باغ وبہار طبیعت کی مالک تھی،بلند اخلاق وکردارکے حامل تھے، پوری زندگی خدمت دین کے لیے وقف تھی،درس وتدریس،رفاہی کام، امت کے مسائل لیکر ان کو حل کرنے کی فکریہ ان کے خاص اور اہم اوصاف تھے ،مولانا کا انتقال یقینا امت کا ایک قیمتی سرمایہ ہم سے رخصت ہوگیا۔ مولانا محمد سفیان جامعی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے کہا کہ جمعیۃ علماء کو آغاز ہی سے مخلص افراد میسر آئے، ان کی خدمات بھی پوری امت کے لیے تھیں، ہر طرح کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی اور معاملہ فہمی ،ان کا خاص امتیاز تھا۔ وہ اترپردیش کے صدر محترم تھے،اپنی ذات سے کسی کو تلیف نہیں دیتے، ہرایک سے اپنائیت کا مظاہرہ کرتے۔ حافظ محمد فرقان مہتمم مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد نے کہامولانا عبدالربؒ کی اپنی علمی قابلیت ،دیانت دارانہ تدریس اور سعادت مندی کی وجہ سے بہت جلد بڑوں کی آنکھ کا تارا بن گئے تھے،مقبول مدرس تھے، انہوں نے فتویٰ نویسی کی خدمت بھی کی ہے،جمعیۃ علماء کی خدمات کے لیے اپنے آپ کو ہمہ وقت تیاررکھتے ،ان کے انتقال سے امت مسلمہ ایک اہم فرد سے محروم ہوگئی ہے۔ جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے ذمہ داران نے ان کے لیے دعاء مغفرت کی اپیل کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے