بیدر۔ 13؍ڈسمبر (پریس نوٹ): جناب سید غالب ہاشمی اور دلت قائد جناب بکپا دنڈین نے ایک مشترکہ پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے معروف قائد اور سابق رکن اسمبلی جناب سید ذوالفقار ہاشمی مرحوم کی حیات وخدمات پر مضامین جمع کئے جارہے ہیں تاکہ ان مضامین کو ایک موقع پر کتابی شکل میں شائع کئے جاسکیں۔ مرحوم سید ذوالفقارہاشمی کی سیاسی ، تعلیمی، ادارہ جاتی ،اورسماجی و فلاحی خدمات کے پیش نظر ان کے ویژن کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ جن فنکاروں نے ان کی بابت مضامین لکھے ہیں یا شاعری کررکھی ہے ان تمام کویکجا کرکے شائع کیاجائے۔

لہٰذا ایسے مصنفین ؍انشاء پرداز؍مضمون نگاروں سے سید ذوالفقارہاشمی پر لکھے ہوئے اپنے اپنے مضامین ؍نظمیں ارسال کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ ان مضامین کے ضمن میں زائد تفصیلات کے لئے 9448556761 اور 8105334209 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے