مدرسہ شہاب العلوم داعی پور قنوج میں ایک روزہ جلسہ دستابندی واصلاح معاشرہ منعقد ہوا

قنوج (محمد جنید قاسمی) ۱۵؍دسمبر گزشتہ شب ضلع قنوج کے موضع داعی پور میں جلسہ دستاربندی واصلاح معاشرہ منعقدہوا، جس میں مولانا عامر بیگ ندوی استاذ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں وہی کامیاب شخص ہے جس نے تعلیم کی طرف توجہ دی، حفظ قرآن کی تعلیم سعادت مندوں کو ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے گاؤں میں دینی تعلیم کا معقول بندوبست ہونا یہ قوم کے بیدار ہونے کی علامت ہے، جب امت کے صاحب ثروت تعلیم کی طرف توجہ دیں گے تو ہماری قوم کا ہرفرد تعلیم یافتہ ہوگا۔ قبل ازیں مولانا شمیم قاسمی ناظم مدرسہ بدرالعلوم قنوج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کوحفظ یاد کرنا اور سینے میں محفوظ کرنا یہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوںسے ایک بہت بڑی نعمت ہے، انہوں نے حدیث کے حوالے سے کہا کہ میدان محشرمیں نہایت قیمتی تاج والدین کو پہنایاجائے گا، انہوں نے کہا کہ جب والدین کا یہ مقام ہوگا،تو خود حافظ قرآن کا کیا مقام ہوگا، اس لیے ہم سب عہد کریں کہ اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنائیں گے۔ بعدازاں مولانا مسعود عالم ندوی ناظم تعلیمات جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات لکھنؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ قرآن کو تنگ نظر ی سے مت دیکھیںبلکہ وسعت پیداکریں ،انہوں نے کہا دنیامیں پانچ ہزار سے زائد شعبے ہیں، حافظ قرآن جس شعبے میں بھی جائے گا، قرآن کا جمال لائے گا، قرآن کا حسن لائے گا، قرآن کی روشنی عام ہوگی، قرآن کافیض عام ہوگا۔ اس موقع پر حافظ قرآن ہونے والے طالب علم سید محمداحمد ولد ڈاکٹرسیدسلمان کی علماء کرام کے ہاتھوں دستاربندی ہوئی ۔ جلسہ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور مفتی طارق جمیل قاسمی کی نعت ہوا۔ نظامت کے فرائض مفتی محمد جنیدقاسمی استاذ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد ،اناؤ نے نجام دیے،جلسے سے مولانا عبداللطیف مظاہری نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سیدسلمان نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ ادارے کے مہتم فضل الدین دانش نے مسرت کا اظہارکیا۔ اس موقع پر مولانا مفضال قاسمی استاذ مدرسہ ہٰذا مولانا عبدالرقیب مظاہری، مولانا عبید یعقوبی، مولانا شمعون مظاہری، تنویر الحق، مولانا مصورالاسلام ندوی بمبئی،ڈاکٹرخالدقنوج، ڈاکٹر نورالحسن، ایڈوکیٹ شاہد سلام لکھنؤ،مجیب اکرام کانپور،پروفیسرحبیب اکرام کانپوروغیرہ موجود رہے، ان کے علاوہ پس پردہ ملت اسلامیہ کی خواتین کثیرتعدادمیں شریک تھیں، مولانا عامر بیگ ندوی کی دعاء پر جلسہ کا ختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے