بیدر۔ 19؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے ممتاز سینئر طبیب اور شاعر وافسانہ نگار ڈاکٹر انجم شکیل احمد 18؍ڈسمبر کو بیدر کے دورہ پر رہے۔ وہ مدینہ منورہ سے حیدرآباد پہنچے اور کچھ دن حیدرآباد میں قیام کے بعد کل چہارشنبہ کو ان کی بیدر آمد ہوئی۔ ڈاکٹر انجم شکیل احمد نے اپنے دونوں قدیم دوستوں اور شعراء جناب سید لطیف خلش ؔاور جناب محمد کمال الدین شمیمؔ سے ملاقات کی ۔ بیدرکی ادبی وسماجی صورتحال پر بات کی۔ اسی دوران انھوں نے خوشخبری سنائی کہ ان کے پوتے یٰسین احمد کی انگریزی کتاب JONATHANS JOUNEY کے عنوان سے منظر عام پر آچکی ہے۔جس کو ایمزون سے حاصل کیاجاسکتاہے۔ 67صفحات کی یہ انگریزی کتاب کھیلوں سے متعلق ہے۔
