بیدر۔ 19؍ڈسمبر (پریس نوٹ): بکپا کوٹے ولد ہالپا کوٹے سابق چیرمین کرناٹکا اسٹیٹ وائن بورڈ ، حکومت کرناٹک اور چیرمین کوٹے تعلیمی ادارہ جات بنگلور؍بید رکی آج 20؍ڈسمبر کو 61ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر ماہر تعلیم ، سماجی خدمت گار اور سیاست دان نے مسلم ،دلت اور ضلع بیدر کے تمام شہریوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی نے مجھ جیسے پچھڑے آدمی کو کرناٹکا اسٹیٹ وائن بورڈ کاچیرمین بناکر مان سمان دیاتھا۔ جس کے لئے میں آج بھی کانگریس ہائی کمان ، سابق صدر KPKK ڈاکٹر جی پرمیشور وزیر داخلہ کرناٹک کا شکریہ اداکرتاہوں۔
جناب بکپا کوٹے نے اپنی سالگرہ کی مسرت کے موقع پر ضلع انچارج وزیر جناب ایشور کھنڈرے اور وزیر بلدیہ وحج جناب رحیم خان دونوں کے وزارت کے کام کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان دونوں کی قیادت میںضلع بیدر ہی نہیں پوری ریاست کرناٹک ترقی کررہی ہے۔ واضح رہے کہ بکپا کوٹے گذشتہ 25-30سال سے کانگریس پارٹی سے وابستہ ہیں۔ فارمیسی ، نرسنگ اور بی ایڈ ، ڈی ایڈ کے 27ادارے بنگلور اور بیدر میں چلاتے ہیں۔ جس کے وہ چیرمین ہیں۔ سال 1986ء سے وہ تعلیمی ادارے چلارہے ہیں۔ موصوف نے کوویڈ ۔ 19کے زمانے میں اپنے گاؤں یاقت پور میں کئی سماجی کام انجام دئے۔ اور لوگوں کی مدد میں مشغول رہے۔
آج اپنی 61؍ویں سالگرہ پر اپنے چاہنے والوں کاوہ شکریہ اداکرتے ہیں کہ ان ہی کی سپورٹ کی بدولت وہ تعلیمی اور سماجی خدمت کے لحاظ سے یہاں تک پہنچے ہیں۔
