بیدر۔ 21؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): زیر سرپرستی والدہ محترمہ زوجہ الحاج محمد نصیر اللہ خان صاحب مرحوم جناب محمد قدیر اللہ خان موظف ایس ڈی اے کے فرزند جناب خلیل اللہ خان کا عقد مسعود جناب سید احمد سا کن نیالکل تعلقہ ظہیر آباد، ضلع سنگاریڈی کی دختر نیک اختر کے سا تھ ایس ایل آر گا رڈن فنکشن ہال میںبحسن وخوبی انجام پایا۔
کل جمعہ اور ہفتہ کی شب شہر بیدر کے انمول پیا لیس فنکشن ہال بیدر میں دعوت ولیمہ کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں ممتاز علماء و مشائخین، سجادگان ومتولیان، صحافی ،وکلاء، کنٹراکٹرس ، ڈاکٹرس ،انجینئرس، تاجرین، تعلیمی ،دینی و ملی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علا وہ تدریس پیشہ سے وا بستہ افراد ، موجودہ و سابقہ عوامی نمائندے دوست و احباب اورخصوصاً رشتہ داروں اورنوجوانوں کی کثیر تعداد شریک رہی ۔ دولہا کے والد جناب محمد قدیر اللہ خان اوران کے خاندان کے تمام مردوخواتین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے