بیدر۔ 24؍ڈسمبر (محمدعمران خان): ہندوستان کی پارلیمنٹ میں دستور ہند کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بتاریخ: 16اور 17ڈسمبر2024 کو آئین پر تفصیلی بحث کی گئی۔ بحث میں مرکزی وزیر داخلہ نے ڈاکٹربابا صاحب کے بارے میں طنزیہ انداز میں 6 دفعہ امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکرکہااور بولے کہ امبیڈکر کہنا آج ایک فیشن بن گیاہے، اس طرح اگر آپ خدا کا نام لیں گے تو آپ کو 7 جنموں تک جنت ملے گی۔اس طرح کہہ کر ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر اور ان کے پیروکاروں کی وزیرداخلہ نے توہین کی ہے۔ اسی ذیل میں امیت شاہ کے بیان کادفاع کرنے والے وزیراعظم کے رویے کی بھی مذمت کی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی وجہ سے ہی ہندوستان کا مظلوم سماج، اقلیتیں اور پسماندہ لوگ آزادانہ زندگی گزارنے کے قابل ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی کاوش کے سبب مظلوم سماج کے لیے بھارت کی زمین ہی جنت ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کی مذمت کے لیے23-12-2024 کو ترقی پسند اور ہم خیال وکلاء کی ایک میٹنگ ہوئی اور ڈپٹی کمشنربیدر کے توسط سے صدرجمہوریہ ہند کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیا کہ مرکزی حکومت کے وزیر داخلہ کو مرکزی کابینہ کی وزارت سے برخاست کیا جائے۔ اس میٹنگ میں کاشی ناتھ راؤ پھولے ایڈوکیٹ، شرنپا شرما ایڈوکیٹ، سندرراج فرنگے، ڈھونڈیبا ایڈوکیٹ، شیورُدرا کامبلے ایڈوکیٹ، بابوراوہوننا ایڈوکیٹ، آنند شاکھا ایڈوکیٹ، شنکرہاوگے، گنپتی باپورایڈوکیٹ، سنیل کمار سونے ایڈوکیٹس، نرسنگ سندے ایڈوکیٹ، رمیش نیلگے ایڈوکیٹ، ناگیندر بلورے، پدمانند کھرگے، سراج الدین پٹیل ایڈوکیٹ، ونود کمار ایڈوکیٹ،اومکار سندھے ایڈوکیٹ ، شریمتی دھن ونتری ایڈوکیٹ ، امبادا س واگراج ایڈوکیٹ ، سبھا ش ایم پھولے ایڈوکیٹ ، وکلاء، اور دیگر نے شرکت کی۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ آج 24؍ڈسمبر کو دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے