فخرالدین علی احمد میموریل پوسٹ گریجویٹ کالج کی جانب سے "تقریری مقابلہ اور انفرادی شاعری خوانی مقابلہ” کا انعقاد

بارہ بنکی(ابو شحمہ انصاری): بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم، انجہانی اٹل بہاری واجپئی کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر، اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے تحت فخرالدین علی احمد میموریل پوسٹ گریجویٹ کالج، محمود آباد، سیتا پور کی جانب سے ضلع سطح کی "تقریری مقابلہ اور انفرادی شاعری خوانی مقابلہ” کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ہیومینیٹیز، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محمود آباد، سیتا پور کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر عمار رضوی موجود رہے۔

ڈاکٹر عمار رضوی نے آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ و طالبات کو بتایا کہ انجہانی اٹل بہاری واجپٸی ایک عہد ساز شخصیت تھے، جنہوں نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ سیاست سے ہٹ کر وہ ایک بہترین شاعر بھی تھے، اور اپنی شاعری کے ذریعے انہوں نے معاشرے، انسان اور انسانیت میں ایک نئی توانائی پیدا کی۔

ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ اٹل آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے۔ انہوں نے خاص طور پر فخرالدین علی احمد میموریل کالج کی پرنسپل، سیما سنگھ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انجہانی اٹل بہاری واجپئی کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر طلبہ و طالبات کے لیے یہ علمی اور معلوماتی پروگرام منعقد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے