بیدر۔ 26؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): محترمہ نلنی ڈی جی پرنسپل، گرو نانک پبلک اسکول، بیدرکی اطلاع کے بموجب شہر کے مشہور گرو نانک جھیرا فاؤنڈیشن کے سابق صدرپنت رتن سردار جوگا سنگھ کا یوم پیدائش آج جمعرات کو صبح ساڑھے آٹھ بجے جوگا سنگھ میموریل پارک نزد گردوارہ بیدر میں منایا گیا۔ اس موقع پر ان کے فرزندسردار بلبیر سنگھ اوربہو ریشما کور نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں اور گرو نانک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے عملے کے ساتھ ان کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ پنتھ رتن شرومنی سردار جوگا سنگھ کی یاد میں گرو نانک جھیرا صاحب گردوارہ میں اکھنڈ پاٹھ اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر سردار من پریت سنگھ، سردار پنیت سنگھ، سردار پاویت سنگھ اوردیگرخواتین و احباب اورچاہنے والے موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے