سہارنپور( احمد رضا): مفتی محمد صادق مظا ہری نے خدمات خلق پر خطاب کرتے ہوئے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری دعوت میں ابتداء سے آخری تک برابر خدمت خلق کا ذکر ہے خدمت خلق ہی وہ عظیم کام ہے جو اجتماعی زندگی کا واضح ثبوت ہے غریبوں یتیموں بے سہاراؤں بے واؤں کی مدد کر کے قلبی سکون ملتا ہے  مفتی محمد صادق  نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ آکر جو خطبہ ارشاد فرمایا اس میں خصوصی طور پر خدمت خلق کا ذکر کیا  ملک و ملت کی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے خدمت خلق کرنے والے بہترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں عالم دین مفتی محمد صادق نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ دینا میں اگر ہم اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اطاعت کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد لیتے ہیں تو خدا کی قسم ہم دین اور دنیا دونوں جگہ کامیاب اور خوشحال ہو ں گے اگر آپ دین کی تعلیم سے خد کو دور کر تے ہیں تو یہ دنیا آپکے لئے زحمت بن جائے گی یہ سب پر عیاں ہے کہ دین اور دنیا کی کامیابی صرف اور صرف دینی تعلیمات میں پوشیدہ ہے دین اسلام کی تعلیمات کو اپنالو دنیا خد بہ خد آپکے پاس دوڑ کر آئیگی! مفتی محمد صادق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان قرآن کریم ہم کو عطا کیا ہے اگر ہم قرآن کریم کی عظمت اور بزرگی کو پہچان لیں تو دنیا آپ سب کے لئے بہت آسان ہو جائے گی اللہ تعالیٰ نے پیارے رسول اکرم محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کو جو قرآن کریم تحفہ میں عطا کیا ہے وہ کلام بڑی عظمت اور بزرگی والا کلام ہے بس اگر دین اور دنیا کے مصائب سے راحت چاہتے ہو تو قرآن کریم کی تلاوت کو عام کیا جا نا اشد ضروری ہے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے