(کمبل تقسیم اور گرم کپڑے تقسیم کا منظر)
موسم سرما میں طلبہ کپڑے اور کمبل ملنے کے بعد ہوئے خوش
سنت کبیر نگر(نامہ نگار): جامعہ اسلامیہ دریا آباد کے پرائمری کلاس میں زیر تعلیم 324 طلباء کو سردی کے موسم میں گرم اونی کپڑے تقسیم کیے گئے۔
جامعہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن دریا آباد کے منیجر مولانا عتیق الرحمن اثر ندوی نے اسکول میں منعقدہ تقسیم تقریب میں 169 لڑکوں اور 155 لڑکیوں میں گرم اونی کپڑے تقسیم کئے۔
اس موقع پر مولانا عتیق الرحمن نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ان کی صحیح تعلیم تربیت اور صحت پر والدین کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ بچوں کی ذاتی حفظان صحت خیال رکھنا چاہیے۔بچوں کو باقاعدگی سے اسکول بھیجنا والدین کی زمہ داری ہے۔جا معہ اسلامیہ دریاباد طلبہ اور طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن دینے کے لیے فکر مند ہے۔ اسکول میں بچوں کے تعلیم و تربیت کا پورا خیال رکھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ مرکزی ادارہ جامعہ اسلامیہ درباد میں سیکڑوں کمبل بچوں میں تقسیم کیا گیا۔
شیخ عبدالفتاح المدنی نے کہا کہ لوگوں کو تعلیم کے میدان میں آگے رہنا چاہئے تعلیم سے ہی سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں،تعلیمی مسائل میں مدد کرنا عظیم صدقہ جاریہ ہے، کیونکہ طالب علم ہی دین وملت اور ملک کے مستقبل ہیں۔
اس موقع پر مولانا اسعد ندوی، شیخ عبدالسمیع المدنی، شیخ عبدالحق جامعی، شیخ احمد رشید، محمد فیض، محمد نعیم ندوی، محمد اکرم اور افضل الرحمن وغیرہ موجود تھے۔
