برجمن گنج،مہاراج گنج:المائٹی پبلک اسکول میں تین روزہ کھیل کے مقابلے کا آغاز آج کیاگیا،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر تھانہ صدر ستیہ پرکاش سنگھ نے سرسوتی دیوی کی تصویر پر مالا پہنا کر اور چراغ روشن کر کھیل کا آغازکیا۔
مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کا تعارف لیا اور ان سے مقابلے کے آغاز سے قبل کھیلوں کے قوانین کے وقار کو برقرار رکھنے کا حلف بھی دلایا ۔
اس موقع پر المائٹی پبلک اسکول کے منیجر محمود عالم نے کہا کہ کھیل زندگی میں نظم و ضبط، شخصیت کی نشوونما، خود اعتمادی اور جسمانی و ذہنی توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
اس دوران اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ مقابلے میں۱۰۰؍ میٹر،۲۰۰؍ میٹر،۴۰۰؍ میٹر ریس، شوٹنگ، بیڈمنٹن، شطرنج، جلیبی جمپ، اسپون ریس، پوٹیٹو ریس، کبڈی، کھو کھو، اونچی چھلانگ کے ساتھ ساتھ بہت سارے کھیلوں کا انعقاد کیاگیا۔
کھیل میں ۹ویں جماعت کی حنا نے پہلی کوشش میں ہی اپنا ہدف مکمل طور پر کامیابی کے ساتھ پورا کر سب کو حیران کردیا۔ لڑکیوں کے شطرنج کے زمرے میں ادیتی نے ہرشیتا سنگھ کو اور لڑکوں کے زمرے میں سندیپ نے وکاس کو شکست کیا۔ بیڈمنٹن کے سینئر زمرے میں کلاس۱۲؍ کی ٹیم نے، جونیئر کیٹیگری میں کلاس ۹؍ کی ٹیم کو اور کھو۔کھو میں کلاس ۶؍ کی ٹیم کو کامیابی ملی، ۱۰۰؍ میٹر کی ریس میں آصف نے پہلی پوزیشن حاصل کیا جب کہ ۴۰۰؍ میٹر ریس میں آ دیٹیہ اور۸۰۰؍ میٹر ریس میں عامر نے پہلی پوزیشن حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے