ذوالقرنین احمد 

کوکروڑ ضلع سانگلی 5 جنوری: ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 3 کوکروڑ ضلع سانگلی میں کینٹین ڈے کا ایک شاندار پروگرام بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ 26 جنوری یوم جمہوریہ کی مناسبت سے اسکولوں میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طلبہ کے لیے کھیل کود، ڈرائینگ، فنی مہارتیں وغیرہ جیسے پروگرام لیے جاتے ہیں ،اس پروگرام کا افتتاح کوکروڑ کے نائب سرپنچ انکش رگھوناتھ نانگرے صاحب کے ہاتھوں انجام پایا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر شبیر غنی ملانی صاحب، مفتی عمران صاحب، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر عارف صاحب حوالدار، اور گاؤں کی دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔اس پروگرام میں ضلع پریشد مراٹھی اسکول نمبر 2 کے سینئر ہیڈماسٹر دیوے سر، پرکاش جادھو سر، مراٹھی اسکول نمبر 1 کی ہیڈمسٹریس نیتا سرجیراؤ پاٹل میڈم، سنیتا نامدیَو پاٹل میڈم کے علاوہ حافظ آدم، نور احمد شیخ، سکندر مُلا، آصف مُلا، منصور مُلا، فیاض مُلا، رمضان مُلانی، سمیر مُلا، اور دیگر معززین شریک ہوئے۔

اسکول کے صدر مدرس نور الحسنین شاہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر اور اراکین نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی محنت کی۔بچوں کے لیے منعقدہ اس فوڈ فیسٹیول میں مختلف اقسام کے کھانے پیش کیے گئے۔ بچوں نے اس موقع سے خوب فائدہ اٹھایا، اور والدین نے بھی پروگرام کی تعریف کی۔ گاؤں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس تقریب کو کامیاب بنایا۔پروگرام کے اختتام پر صدر مدرس نور الحسنین شاہ نے شکریہ ادا کیا۔ کینٹین ڈے کے اس اقدام نے اسکول اور گاؤں کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے