پرائمری اور ہائی اسکول کے اساتذہ کے طور پر تعینات بسویشور کالج کے 52طلباء کے لیے ہوا تہنیتی پروگرام
بیدر۔ 6؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): حیدرآبادکرناٹک شکشنا سمستھے کے تحت چلنے والے بسویشور کالج آف ایجوکیشن بیدر میں5؍جنوری کو ایلومنائی ایسوسی ایشن کا افتتاح اور سال2022-23 میں پرائمری اور ہائی اسکول کے اساتذہ کے طور پر مقرر ہونے والے کالج کے طلباء کے لیے خصوصی مبارکبادی پروگرام منعقد کیاگیاتھا۔ڈاکٹر رجنیش والی، گورننگ باڈی رکن ایچ کے ای سوسائٹی کلبرگی نے پودا لگا کر ادارے کا افتتاح کیا اور کہا کہ اگر آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ اس وقت کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جب آپ دلچسپی کے ساتھ اسکول اور کالج میں سیکھیں ۔ تدریس کا پیشہ بہت مقدس اور عظیم ہے۔ معاشرے کی تبدیلی اور تعمیر کا دارومدار استاد پر ہے ۔ اسے احسن طریقے سے نبھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونین کا مقصد تعلیمی معیار کو بڑھانے، عالمی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور طلباء کے لیے کیریئر کے مواقع کو بڑھانے میں ادارے کی مدد کرنا چاہیے۔ بھالکی کے بی ای او مسٹر سی جی ہلڈ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں اپنے والدین، اساتذہ اور والدین کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے ۔ یہی سب ایک قابل انسان بناتے ہیں۔ اساتذہ کے پیشہ کے لئے منتخب کل کے طلبہ ہمارے ہی کالج کے طالب علم ہیں لہٰذا آج کے اساتذہ کو اپنے پیشے کو ایمانداری اور دیانتداری سے نبھانا چاہیے کہ ہماراادارہ پورے ضلع میں باوقار تعلیم کے ذریعہ معاشرے کو قابل اساتذہ فراہم کر رہا ہے۔ طلباء کو شخصیت کی نشوونما کے ساتھ ساتھ عزت نفس، سائنسی سوچ، پائیدار معاشی ترقی اور معاشرے میں ذمہ داری کو فروغ دینا چاہیے۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ملیکارجن کنکٹینے تعارفی تقریر کی۔ انھوں نے ایلومنائی ایسوسی ایشن کے قیام، انجمن کے مقاصد اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔ پروگرام کی صدارت جناب شمبھولنگ والدوڈی نے کی۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عنایت سندھے ریٹائرڈ ماہر تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کااسٹاف کافی اچھاہے۔ ہرسال اس کالجسے جو بچے کامیاب ہوتے ہیں وہ زیادہ تر گورنمنٹ جاب کے لئے منتخب ہوجاتے ہیں۔کیوں کہ ایچ کے ای ایک نامور سوسائٹی ہے۔ یہاں کی تعلیم عمدہ ہے۔ چوں کہ میں ہر سال نوڈل افسر کی حیثیت سے یہاں کرتاتھا، کالج کااسٹاف کوالیفائڈ اور ہمدرد ہے ۔ طلبہ کی مددکرتاہوں جس کی وجہ سے میں ان کی بہت قدر کرتاہوں ۔جناب عنایت الرحمن سندھے طلبہ کوانتباہ دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ عزیزطلبہ یہاں سے پاس ہوکر گھر جانے کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔ اگر آپ گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں تو اس میڈل کو جیب میں رکھناپڑرہاہے۔ کیوں کہ آج کادور سی ای ٹی ، ٹی ای ٹی اورنیٹ میں کامیاب ہونے کادور ہے۔ اس کے لئے کتاب کا ہر حرف پڑھنا ضروری ہے ۔کالج سے ڈسٹنگشن کرنے کی والیو بھی نہیں ہے۔ لہٰذا TETمیں کامیاب ہونے کی کوشش کریں ۔اس کے لئے تعلیمی بنیاد اچھی ہونی پڑتی ہے۔ مہمان اعزازی میں مسٹر شرنپا مولگے، اوربی وی بی کالج کے پرنسپل ڈاکٹرپی وٹھل ریڈی شامل تھے۔ کالج کے تقریباً 52 سرکاری اساتذہ کو خصوصی اعزاز سے نوازا جن کا بطور ہائی اسکول ٹیچر تعینات کیا گیا ہے۔ محترمہ ویناجلادی نے لیکچرر دیا۔ پانڈورنگ کمبار نے خیرمقدم کیا اور ڈاکٹر سنتوش کمار سجن نے نظامت کی۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
