نظام آباد 8/جنوری (مشرقی آواز جدید): بتاریخ 19, 20 اور 21 جنوری 2025 کو متحدہ ضلع نظام آباد و میدک کا تین روزہ تبلیغی اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب ریاستی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ ہمراہ ضلعی صدر حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد و اراکین جمعیتہ کے اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔
حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب اور مفتی معراج الدین ابرار صاحب رکن جمعیتہ علماء تلنگانہ اور مفتی عبدالمعز شامزی صاحب جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع جگتیال نے عوام الناس سے خواہش کی کہ اجتماع کے موقع پر کسی قسم کی کوئی مصروفیت نہ رکھے بلکہ اجتماع میں شریک ہوں اور اکابرین کے بیانات سے استفادہ حاصل کریں ۔اس وفد میں جمعیتہ علماء کے ذمہ داران و معززین شہر شامل رہے ۔۔۔
