(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: شدید سردی کی وجہ سے ملک کے 46 اضلاع اور تقریباً پوری ریاست میں سردی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تیز ہوائیں مسلسل دو تین روز سے 8-10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور موسم میں نمی کی شرح 77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور میونسپل انتظامیہ کی جانب سے تاحال اہم سڑکوں اور عوامی مقامات پر آگ کا مکمل انتظامات نہ ہونےکی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی بری طرح متاثر اور درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔

میونسپل کونسل سدھارتھ نگر نے ابھی تک ضلع ہیڈکوارٹر سدھارتھ نگر کے مین گیٹ اور کلکٹریٹ گیٹ پر آگ کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان دونوں گیٹوں کے سامنے کئی دکانیں ہیں اور ان مقاموں پر کافی رش بھی رہتا ہےجہاں پورے ضلع اور تمام تحصیلوں کے دور دراز علاقوں سے لوگ اپنے اپنے مقدمات و دیگر فریاد کے تعلق سے ہر دن کثیر تعداد میں آتے ہیں۔ نگر پالکاکے تمام 25 وارڈز میں الاؤ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کے ماتھے پر پریشانی کی لکیریں صاف دیکھی جا سکتی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور میونسپل انتظامیہ الاؤ جلانے کے حوالے سے مکمل طور پر ابھی تک لاپرواہ اور غیر ذمےدار

نظر آرہی ہیں۔ جبکہ حکومت کی منشاء کے مطابق تمام اہم سڑکوں اور اہم مقامات اور علاقوں پر آگ روشن کیے جانے کا حکم ہے تاکہ تمام شہریوں کو سردی کے قہر سے محفوظ رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے