ظہیر آباد ۔ 11/ جنوری (مشرقی آواز جدید): آئیٹا ظہیر آباد ڈویژن کا ماہانہ کیڈر اجلاس کل شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر منعقد ہوا جس میں ضلع سنگاریڈی کے سال نو 2025 کےوال کیلنڈر و ٹیبل کیلنڈر کی ظہیر آباد ڈویژن میں کامیاب تقسیم پر گفتگو ہوئی جناب سید اظہر الدین اسٹیٹ مالیہ سیکرٹری تلنگانہ نے مقامی تنظیم کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ بہترین اور موثر کارکردگی کے لیے جانی جاتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ مرکزی اور ریاستی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں تلنگانہ ریاستی صدر میر ممتاز علی اور سیکرٹری محمد عبدالمجیب منتخب ہوئے ضلعی اور مقامی یونٹس کے انتخابات عنقریب منعقد ہونگے۔ اس اجلاس کا آغاز معاون امیر مقامی جماعت اسلامی محمد معین الدین کی تلاوت قرآن و ترجمانی سے ہوا آئیٹاڈویژن صدر خواجہ نظام الدین نے سید اظہر الدین اسٹیٹ مالیہ سیکرٹری و کیلنڈر پرنٹنگ کمیٹی کے ذمہ دار کی انتھک جدوجہد اور سخت محنت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کا اعتراف کیاکہ انہوں نے دیدہ زیب رنگین جاذب نظر معلومات سے پر چھپائی کروائی اور تمام منڈلس تک پہنچانے کا نظم کیا۔ انھیں مبارک باد پیش کی اور مقامی یونٹ کے تمام معاونین کی بروقت خدمات پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیر آباد محمد ناظم الدین غوری سیکرٹری سید عبدالحفیظ نائب صدر عمران احمد خان عبدالقیوم شیخ ولی خازن محمد ارشاد رضوان احمد سلطان اعظم سید عبد الرؤف محمد قیصرغوری محمد سالار محمد یداللہ محمد اقبال ضمیر الدین نسیم احمد محبوب علی میڈیا سیکریٹری عبدالمجید و دیگر موجود تھے۔ اس کے علاوہ تمام محکمہ جات کے دفاتر میں آویزاں کرتی ہے ان دیدہ زیب رنگین جاذب نظر معلومات سے پرکیلنڈرس کی سراہنا ہوتی ہے دیگر اساتذہ بھی موجودتھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے