ظہیرآباد 11/جنوری(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد باگا ریڈی اسٹیڈیم میں،،خضر یافعی گولڈ کپ،،کے لئے کھیلے جارہے گیمس میں ظہیرآباد، کوہیر ،کے سنیئر قائدین مسٹر کے پرساد ریڈی، مسٹر ملتانی پٹیل نائب صدر ڈی سی سی،نےشرکت کرتے ھوئے مختلف ریاستوں سے آئے کھلاڑیوں کی ستائش اور حوصلہ افزائی کی اور بتایاکہ ایسے ٹورنمنٹ اور کھیلوں کا انعقاد کرنا،بلالحاظ مذہب و ملت کھلاڑیوں کا ایک میدان میں کھیلنا ایک خوش آئند اور پیش رفت ھے۔
اس موقع پر مسٹر ملتانی پٹیل نائب صدر کانگریس کمیٹی ضلع سنگاریڈی اور مشہور تاجر و سنئیر قائد مسٹر کے پرساد ریڈی نے تیز گیند باز کھلاڑی لوکیش کو مین آدی میاچ ایوارڈ انعام ایک ہزار نقدی رقم اور ٹرافی سے نوازا، آئے ھوئے مہمانوں کا مسٹر خضر یافعی سماجی جہدکار نے استقبال و ضیافت کی۔اس موقع پر مسٹر آدم یافعی، عبود یافعی، عبدالصمد، عبدالسمیع، مسٹر راملو کے علاوہ میننجنگ کمیٹی کے صدر سنتوش گپتا، معیز الدین لشکری، مبصر عبداللہ صدیقی، محمد فیروز،میڈیا انچارج سید محبوب علی، راکیش پبتی،پرکاش منیارپلی جیسے دیگر افراد موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے