ظہیرآباد/کوہیر 11جنوری(مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل کے موضع ماچی ریڈی پلی میں روزنامہ اعتماد 2025کا کیلنڈر کی رسم اجراء مولانا حافظ محمد نعیم الدین امام وخطیب مسجد بلال  کے ہاتھو ں عمل میں آیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ آج دور حاضر میں ہم مسلمان روزی کیلئے اپنی زبانوں اور تہذیب سے دور ہوتے جارہے ہیں اور دیگر زبانوں پر عبور ہے انہوں نے بڑے ہی افسوس سے کہا کہ مسلمان ہر گھر میں اردو اخبار خرید کر اپنے گھر کی چاۓ ٹیبل کی زینت بناۓ کوئی مہمان گھر آتا تو پہلے اخبار ہی طلب کر تا تھاانہوں نے مزید کہا کہ اپنی مادری زبان کی حفاظت ہمیں ہی کرنا ہے ورنہ وہ دن دور نہیں اردو تحریر پڑھنے یا پڑھانے لوگوں کو ڈھونڈنا پڑے۔ انہوں نے جناب برہان الد ین اویسی چیف ایڈیٹر روزنامہ اعتماد کے علاوہ سبھی روز نامہ اردو  اخبارات کے ذمہ دران سے اظہا رتشکرکیا۔
اس موقع پر جناب محمد ارشد علی صدر بلاک کا نگریس ظہیرآباد۔ محمد عبد الوحید ۔محمد سلیم الد ین صدر عید گاہ کمیٹی۔ محمدپاشاہ میاں۔محمد رشید ۔محمد نعیم الدین ۔محمد فہیم الدین ۔محمد ریاض الدین ۔محمد شرف الد ین ۔محمد محی الد ین۔سید عبدالروف ۔سید عبد الغفار ۔سید اشفاق احمد .سید مستقیم۔ عبدالقادر ۔محمد غو ث الدین نظامی نمائندہ اعتماد کے علاوہ دیگر مقامی عوام موجود تھی،، وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آۓ ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آۓ،،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے