بیجاپور ۔ 14؍جنوری (پریس نوٹ): ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند بیجاپور کی جانب سے کل ہند مشاعرہ کااہتمام عظیم الشان پیمانے پر بیجاپور کے رنگ مندرمیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کیاگیا۔ایک بامقصد اورتعمیری شاعری سنانے کے لئے حیدرآباد سے ابراھیم ایاز ؔ، خواجہ مسیح الدین ، طاہر گلشن آبادی ، اورلطیف الدین لطیف کو دعوت دی گئی تھی۔ ممبئی سے شاذؔرمزی ، بھٹکل سے ڈاکٹر فرزانہ فرح ، بیدر سے میرؔبیدری، گلبرگہ سے سخی ؔ سرمست ، اورگواسے ڈاکٹر فوزیہ رُباب کو مدعوکیاگیاتھا۔ ان تمام کی شالپوشی اور گلپوشی ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند بیجاپور کے ذمہ داران اور مقامی شعراء نے کرتے ہوئے والہانہ استقبال کااحساس دِلایا۔ جب کہ مشاعرہ سننے والوں میں شہربیجاپور کے سیاست دان ، علمی شخصیات ،پروفیسر ، لیکچررس اور ٹیچرس، دینی جماعتوں سے وابستہ افراد اور عوام شامل رہی۔ جن میں برقعہ پوش خواتین کی ایک بڑی تعدادبھی ذوق وشوق سے یہ کل ہند مشاعرہ سننے کے لئے حاضر رہی۔مشاعرے کی صدارت جناب سید محمود انعمدار بیجاپور صدر ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند بیجاپور نے کی۔نظامت کافریضہ جناب سیف اوٹی اور جناب مزمل ملاں نے بخوبی انجام دیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر کل ہند مشاعرے سے متعلق ہورڈنگس لگائے گئے تھے۔ جب کہ کانفرنس اور مشاعرے کی تشہیر کے لئے تحریری اور تصویری دونوں طرح کا مواد بھی وائرل کیاگیاتھا۔ مختلف یوٹیوب چینل کے ذریعہ ریاستی ادبی کانفرنس اور کل ہندمشاعرے میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔پمفلٹ اور دعوت نامے بھی شائع کئے گئے تھے۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد آصف بالسنگ سکریڑی ادارہء ادبِ اسلامی ہند بیجاپور نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے