یادگیر  15-جنوری(نامہ نگار):  ریاست میں صحافیوں کی مسلمہ تنظیم کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے سالانہ ایوارڈز کےلئے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے،تمکور میں 18 اور 19 جنوری کو ہونے والے 39 ویں صحافیوں کےریاستی سمیلن میں میں صحافیوں کو ایوارڈز دئے جائیں گے،یہ بات یونین کے ریاستی صدر شیوانند تگڈور اور جنرل سکریٹری جے سی لوکیش نے بتائی۔
قادری شیوننا ایوارڈ (بہترین سیاسی تبصرہ نگار) کےلئے اپاراو ساودی بیدرڈسٹرکٹ رپورٹر کنڑا روزنامہ کنڑا پربھا کو منتخب کیا گیا ہے، اپاراو ساودی  یادگیر کے معروف ڈاکٹر آ نجہانی ڈاکٹر یم ساودی کے بڑے فرزند اور آنند یم ساودی یادگیر ڈسٹرکٹ رپورٹر کنڑا روزنامہ کنڑا پربھا کے بڑے بھائی ہیں، اس کے علاوہ یادگیر کے نوجوان صحافی و ڈسٹرکٹ رپورٹر کنڑا روزنامہ اودے وانی وجئے بھاسکر ریڈی کویجمان ٹی نارئین سوامی یادگار ایوارڈ (ضلعی سطح پر بہترین زراعی خبروں کے لئے) منتخب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے