کلبرگی ۔ 15؍جنوری (راست): آج 15؍جنوری کو جناب خواجہ فریدالدین انعامدار محب ِ اردو ، سماجی جہدکار اور وظیفہ یاب محکمہ ء پولیس گلبرگہ نے اپنا تعلیمی دورہ جاری رکھتے ہوئے گلبرگہ ضلع کے تعلقہ چنچولی میں واقع موضع دستہ پورکے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول پہنچے ۔ وہاں کے اسکول کی میرمعلمہ محترمہ خدیجہ بیگم صاحبہ اور تدریسی اسٹاف کی موجودگی میں طالبات کوگرائمر کی بیش بہا قیمتی کتابیں، ڈکشنری اور نوٹ بکس تحفتاً پیش کی گئیں۔

جن طالبات کو تحفہ پیش کیا گیا ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں (۱) عمیرہ بیگم چہارم(۲) سعیدہ بیگم سوم (۳) فرح بیگم ششم ، (۴)ثمینہ بیگم ہشتم ، (۵) ماحیہ بیگم ہشتم ، (۶) شمری سلطانہ ہفتم (۷)عمیرہ بیگم ہشتم ، معاون معلمہ محترمہ شمس النساء بیگم نے خواجہ فریدالدین انعامدار کی صحت کے لئے دُعا کااہتمام کیا اور میرمعلمہ خدیجہ بیگم نے دل کی گہرائیوں سے جناب انعامدار کاشکریہ اداکیا۔ زائد تفصیلات کے لئے 9535017864 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے