ظہیرآباد 15/ جنوری(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگارڈیکے تعلقہ ظہیرآباد شہر میں واقع تکیہ برہان علی شاہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 رجب بروز پیر بعد نماز عشاء درگاہ حضرت سید برہان علی شاہ قادری الچشتی رحمت اللہ علیہ اور درگاہ حضرت پاؤ پلہ سید سلیمان شاہ قادری الچشتی کا عرس شریف درگاہ سجاد نشین سید ضمیر شاہ کی نگرانی میں عمل میں آیا۔اس موقع پر درگاہ سجادہ نشین سید ضمیر شاہ نے ہندوستان کی امن و شانتی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اور نوا نرمانا پراچا سمیتی فاؤنڈر محمد علاؤ الدین کی جانب سے درگاہ سجادہ نشین سید ضمیر شاہ اور سید امتیاز شاہ برادر متولی کی گل پوشی وشال پوشی کی گئی۔ بعد ازاں حیدراباد کے مشہور قوالداروں کی قوالی نظم رکھا گیا تھا۔
اس موقع پر سابق ٹی ایس آئی ڈی سی چیئرمین محمد تنویر،ایم پی ٹی سی محمد جاوید حنان،سابق کونسلر محمد جہانگیر،علم بردار سعید علی، نو ین،ایڈوکیٹ انوشا،گایئکار سندیا،جوتی پنڈال بی جے پی ،سنگا ریڈی ضلع جنرل سیکرٹری سید جلال الدین،کانگرس پارٹی سینیئر لیڈر عبدالقدیر عرف کے کے، سینیئر لیڈر افسر دلدار،الطاف حسین،محمد احمد،سید مصائب، سید صادق علی شاہ،سید فردین شاہ،سید فہد شاہ، ان سبھی مہمانوں کو گل پوشی وہ شال پوشی کے ذریعے درگاہ سجادہ نشین سید ضمیر شاہ نے استقبال کیا۔۔۔
