کوہیر 15/جنوری(مشرقی آواز جدید): قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے نمبر 65 جو کہ مصروف ترین قومی شاہراہ ھے جہاں سے ظہیرآباد براہ ممبئی، ظہیرآباد براہ حیدرآباد بنگلور کےلئے روزآنہ ہزاروں گاڑیاں تیز رفتار سے چلتی ہیں مذکورہ نیشنل ہائی وے پر حادثات میں بھی اضافہ ہوتا چلا آرہا ھے روزآنہ کے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسٹر،، کے پرساد ریڈی،، سنئیر قائد کانگریس کوہیر منڈل نےروڈ سیفٹی کے لئے اپنے ذاتی خرچ سے64 ڈرم (بیارل) کا عطیہ کیا ھے مذکورہ ڈرم روڈ سیفٹی کے لئے اہم چوراہوں پر ٹریفک کنٹرول اور حادثات کی روک تھام کے لئے،کتورڈی ، دگوال وینکٹاپور،رائے پلی ،چوراہوں پرلگائے جائیں گے۔
اس موقع پر کوہیر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر  مسٹر ستیش ورما،مسٹر رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل، محمد ملتانی پٹیل سنیئر قائد کانگریس، محمد اقبال احمد، مسٹر رام داس سابق ضلع پریشد ممبر،محمد علیم الدین سابق یم پی ٹی سی،  مسٹر ونود کمار یس سی سیل،محمد واجد علی ،محمد ماجد علی سابق وارڈ ممبر، محمد مدثراحمد ٹی آر ایس قائد،محمد پاشاہ میاں بھنڈاری کانگریس سینئر لیڈر جیسے دیگر افراد بھی موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے