لکھنؤ (عبید الرحمٰن الحسینی): مشہور ملی و سماجی شخصیت لائف ممبر انجمن اصلاح المسلمین لکھنؤ اور رکن عاملہ آل انڈیا ملی کونسل دہلی مولانا طارق شفیق ندوی نے سید جعفر مسعود حسنی ندوی کے انتقال پر ملال پر اپنے رنج وغم کااظہار کرتے فرمایا کہ مرحوم انتہائی شریف و صالح ، رشید و سعید فرزند ندوہ اور میرے والد نور اللہ مرقدہ کے شاگرد تھے اور مجھ ناچیز سے بھی تاحیات برادرانہ اور رفیقانہ گہرے تعلقات و مراسم استوار رکھا تھا. جس کی وجہ سے میں اسے خاندانی حادثہ جانکاہ سمجھتا ہوں.

جعفر بھائی ہم لوگوں کو اس وقت چھوڑ کر ہمیشہ کے لئے رخصت ہو گئے جب ان کی افادیت ، معنویت اور ضرورت کا احساس بڑھتا جارہا تھا۔ ان کی حیات مسعود سے روشن امکانات ، بہت سی جائز امیدیں ، اور ندوہ العلماء کی ترقیات وابستہ تھیں۔ یقیناً ندوہ اپنے جعفر طیار سے محروم ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے