Oplus_131072
کلبرگی 17 / جنوری. (ڈاكٹر ماجد داغی): دانشوران، ماہرِ تعلیم، تجار اور جہدکاروں اور ترقی کے حامی مفکرین کا ایک مشاورتی اجلاس ایس بی گروپ آف انسٹیٹیوٹ کے مرکزی اجلاس ہال احاطہ شرن بسوپپااپا ٹیمپل گلبرگہ میں منعقد ہوا. اس اجلاس میں فروری میں مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کئے جانے والے بجٹ میں کے کے آر ڈی بی اور ریاستی حکومت سے سرکاری تجاویز پیش کرکے کلیان کرناٹک کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنانے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے پر زور مطالبہ کا فیصلہ لیا گیا۔
           کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی کے اعزازی صدر بسوراج دیش مکھ کی صدارت میں منعقد اس اجلاس میں مرکزی بجٹ میں کلیان کرناٹک کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے ترقیاتی امور پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا اور گزشتہ ایک دہائی سے علاقہ کلیان کرناٹک کو مرکزی حکومت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی گئی۔ ترقیاتی امور پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ ایک دہائی سے علاقہ کلیان کرناٹک کے تئیں مرکزی حکومت کے سوتیلے سلوک کے خلاف ایک مضبوط تحریک چلائی جائے گی اور اگر یہی رویہ جاری رہا تو مرکزی حکومت کے خلاف زبردست جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہوراٹا سمیتی کے بانی صدر ڈاکٹر لکشمن دستی، پروفیسر آر کے ہڑگی، بانی نائب صدر ڈاکٹر ماجد داغی، ڈاکٹر منظوراحمد دکنی، قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود، عبدالرحیم، اسلم چونگے، ڈوڈپا نشتی، پروفیسر بسوراج کمنور، ڈاکٹر گروبسپا، پروفیسر بسوراج گلاشٹی، ڈاکٹر سمیون، سدانند پرلاد ، ڈاکٹر سریش کمار نندگاوں ، ڈاکٹر دتاترے اکالاکی، راجے شیوشرنا، ادے کمار جیورگی، ایم بی ننگپا، متھانا نادگیری نے مباحثہ میں حصہ لیا۔ میگا ٹیکسٹائل پارک، کلیان کرناٹک سے بنگلورو تک جدید اور وسیع ترین روڈ اور بیدر سے براہ کلبرگی، یادگیر، رائچور اور بلاری خصوص فور لائن روڈ جیسے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں تعمیر کیے جائیں، اڑان اسکیم کو دوبارہ نافذ کیا جائے اور بنگلورو، حیدرآباد، تروپتی، دہلی، ممبئی سمیت ملک کے بڑے شہروں کے لئے کلبرگی طیراگاہ سے پروازیں جاری رکھی جائیں۔ کلیان کرناٹک میں روزگار پیدا کرنے کے لئے صنعتوں کا قیام، شاہراہوں کی تعمیر، ایمس کا قیام، بنگلورو کے لئے تین نئی ٹرینیں جاری کرنا ، جن میں کلبرگی ریلوے ڈویژنل آفس، بیدر، کلبرگی، یادگیر، رائچور، بلاری براہ کٹور کرناٹک اور جنوبی کرناٹک اضلاع شامل رہیں۔ اس کے مطابق کلیان کرناٹک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے حیدرآباد اور رائچور سمیت پانچ ٹرینیں دوبارہ چلائی جائیں، فلاحی اضلاع کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے پہلے اعلان کردہ تمام اسکیموں کو نافذ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، کلبرگی سیکنڈ رنگ روڈ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
حکومت ہند کی جانب سے علاقہ کلیان کرناٹک کو دی گئے قانونی مراعات سے مکمل استفادہ کے لئے آسانی فراہم کی جائے اور اس معاملے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے. مرکزی حکومت کی جانب سے علاقائی عدم توازن کو دور کرنے اور کلیان کرناٹک کی تعمیری ترقی کے لئے خصوصی پیکیج فراہم کرنا پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں شریک تمام افراد کی متفقہ قرارداد کے مطابق، مرکزی حکومت پر اس خصوصی اجلاس کے ذریعے بارہ مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی گئی تھی، کے کے آر ڈی بی نے ریاستی حکومت کے توسط سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس اجلاس میں مرکز پر باضابطہ طور پر دباؤ ڈالا جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے