ظہیرآباد/کوہیر 19/جنوری(مشرقی آواز جدید): ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع کوہیر دکن کو عرصہ دراز سے بلدیہ کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا تلنگانہ اسمبلی کے  سرماہی اجلاس کے موقع پر حکومت تلنگانہ نے مختلف اضلاع کے گرام پنچایتوں کو بلدیہ کا درجہ دیتے ھوئے ضلع سنگاریڈی کے کوہیر دکن کو سب سے بڑی میونسپلٹی کا درجہ دیتے ھوئے باضابطہ اعلان کیا۔اس اعلان کے بعد ساکنان کوہیر دکن اور سیاسی سماجی قائدین خوشیاں مناتے ھوئے مٹھائی تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر کوہیر منڈل کی عوام اور بالخصوص سیاسی سماجی قائدین نے رکن پارلیمان ظہیرآباد مسٹر سریش کمار شیٹکار ،محمد علی شبیر سابق ریاستی وزیر،جناب اکبر الدین اویسی فلور لیڈر مجلس، عامر علی خان صاحب ایم یل سی،رکن اسمبلی ظہیرآباد مسٹر کے مانک راؤ صاحب، حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے انچارج مسٹر اےچندرا شیکھر، محمد تنویر الدین سابق چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے