ظہیرآباد 19/جنوری(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد کے سابق رکن اسمبلی وسابق وزیر الحاج محمد فرید الدین مرحوم کی یاد میں شہر میں واقع ،،فرینڈز گارڈن فنکشن ہال، ،تانڈور روڑپر 23/جنوری کو ایک جاب فیر میلہ کا انعقاد عمل میں آرہا ھے جسکی سرپرستی اقلیتی قائد  مسٹر محمد تنویر الدین صاحب سابق چیئرمین کرینگے جبکہ مذکورہ میلہ کی نگرانی ایونٹ محمد عمران محی الدین سماجی کارکن اور جناب منان خان چیئرمین دکن بلاسٹرز کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق اس میلہ کا مقصد بیروزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنا ھے روزگار دلانا ھے۔
اس ضمن میں تمام پروفیشنل کورسیس،بینکنگ، فارما،زراعت، اکاؤنٹنٹ،انجینئرنگ، ٹیچرس کی نوکریاں، سیلز جابز،فارمیسی، ڈرائیور، ٹیکنیشن جیسے اور بھی مزید جاب،کے ڈگری پاس یا کم از کم دسویں جماعت پاس کے سرٹیفکٹس کے ساتھ خواہش مند نوجوان اس جاب فیر میلہ میں شرکت کریں۔ واضح رھےکہ اس جاب فیر میلہ میں ملک کی سو سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں 91934681785

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے