ظہیرآباد/کوہیر 22/ جنوری( مشرقی  آواز جدید): محترمہ شہناز بیگم پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کوہیر گرلز 1 نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کوہیر گرلز1 میں تعلیمی سال 26 – 2025 کے لئے داخلوں کا آغاز ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کے لئے ریاست بھر میں جملہ 204 اقلیتی اقامتی اسکولس و جونیئر کالجس قائم کئے گئے ہیں. یہ اسکولس و کالجس انگریزی میڈیم ہیں اور یہاں اُردو اور عربی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے. یہاں کارپوریٹ کالج کی طرح  معیاری تعلیم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے اور بچیوں کو قیام و طعام کے علاوہ کاپیاں، کتابیں اور یونیفارم بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تعلیمی سال یعنی 26-2025 کے لیے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے. خواہشمند اولیائے طالبات اپنی بچیوں کے تابناک مستقبل کے لئے *تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کوہیر گرلز 1 میں داخلہ دلائیں. جو بائی پاس روڈ پستہ پور پر واقع ہے. داخلے انٹر میڈیٹ سال اول میں ایم پی سی اور بی پی سی میں جاری ہیں. داخلوں کی آخری تاریخ 28/فروری 2025* مقرر کی گئی ہے.مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر،  8106010504 پر ربط  کیا جا سکتا ہے.آئن لائن درخواستیں اس cgg. gov. inwww. tgmreistelangana ویب سائٹ پر داخل کر سکتے ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے