ظہیرآباد/کوہیر 23/جنوری(مشرقی آوازجدید): سنگاریڈی ڈسٹرکٹ پولیس آرگنائزنگ کی جانب آج مستقر کوہیر میں واقع میتھو ڈسٹ چرچ گراؤنڈ پر ایک روزہ،،والی بال،،ٹورنمنٹ کا افتتاح ظہیرآباد ڈویژن کے ڈی یس پی مسٹر رام موہن ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔تفصیلات کے بموجب مذکورہ ایک روزہ ٹورنمنٹ میں جملہ 16 ٹیمیں حصہ لیں۔اسی طرح آج کے اس ٹورنمنٹ میں پہلی فاتح ٹیم کو دس ہزار روپئیے انعام سے نوازا جائے گا اور دوسری فاتح ٹیم کو آٹھ ہزار روپئیے نقد انعام سے اور تیسرے پوزیشن پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ ہزار نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
اس موقع پر کوہیر منڈل پولیس سب انسپکٹر مسٹر گوپتی ستیش ورما، سرکل انسپکٹر ظہیرآباد مسٹر شیوا لنگم، کے علاوہ سیاسی سماجی قائدین شہریان اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واضح رھےکہ پولیس کے جانب سے ممنوعہ اشیاء، منشیات، سے پرہیز کرنے اور روڈ سیفٹی ،اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔۔۔۔
