بیدر۔27؍جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر تعلقہ کے جنواڑا گرام پنچایت کے پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر (پی ڈی او)، ڈی ای او اور ٹھیکیداروں نے بغیر کسی ترقیاتی کاموں کے حکومت کے 15ویں مالیاتی منصوبے کے فنڈز کو لوٹنے کی سازش کی ہے۔ آج ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو ایک عرضی پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اگر 7 دنوں کے اندر مذکورہ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ان کے دفتر کے سامنیکرناٹک رکشنا ویدیکے ن (پروین شیٹی دھڑا) احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔ اس موقع پر بیدر ساؤتھ حلقہ کے تعلقہ صدور نیلیش راٹھوڑ، دھن راج این چٹہ واڑی، کرن راٹھوڑ، شیوکمار مامڑگی، راج گونڈ، اور سنتوش جے بی موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
