بیدر۔ 30؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): شعبۂ اردو اسکول آف ہیومینٹیز، سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد، حیدرآباد کے زیر اہتمام28تا30 جنوری 2025 کو سنسکرت اور اردو کی مشترکہ لسانی، ادبی اور ثقافتی میراث پر تین روزہ قومی سیمینار میں ”محمد انصار اللہ سنسکرت اردو لغت کا تجزیہ” پرڈاکٹر محمد سمیع الدین، سکیاب ڈگری کالج بیجاپور نے مقالہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیلہ غوری خان کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ،ڈاکٹر عبدالرب استادگلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی، پروفیسر نثار احمد تروپتی یونیورسٹی، پروفیسر قاضی حبیب،پروفیسر اعجاز محمد شیخ، ڈاکٹر طیب خرادی، چینء، ڈاکٹر وصی اللہ بختیاری،اور پروفیسر مجید بیداروغیرہ موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے