بیدر۔ 30؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): ریزروبینک آف انڈیا (RBI) کو لین دین کے لئے استعمال کرنا چاہیے۔ اگر کوئی دس روپئے کے سکّہ کو بینکCashierکو دیتاہے تو بینک کاCashier اس سکّہ کو قبول کرے گا، یہ اس کو دی گئی ڈیوٹی ہے۔ لہٰذامیری بیدر کی عوام سے گزار ش ہے کہ وہ آپسی لین دین میں دس روپئے کے سکّہ کوعام کریں ، دس روپئے کے سکّہ پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ یہ باتیں لیڈ بینک بیدرکے مینجرنے کہیں۔بیدرکی عوام میں دس روپئے کا سکّہ نہ لینے کے حوالے سے صحافی نے لیڈبینک مینجر سے سوال کیاتھاجس کاانھوں نے مذکورہ جواب دیا۔اورپھر آگے بتایاکہ ہم نے تین ماہ قبل ہمناآبادمستقر پر وہاں کی عوام میں بیداری پیداکرنے کے لئے دس روپئے کے سکہ پر مشتمل 100-100روپئے کے پیکٹ عوام میں تقسیم کئے تھے تاکہ عوام میں بیداری پیداہواور دس روپئے کاسکّہ چلن میں آئے۔ لیڈ بینک بیدر کے مینجر نے کہاکہ 10 Rs Coins سبھی کواستعمال کرنا چاہیے۔اس تعلق سے لیڈبینک نے پہلے بھی عوام میں بیداری Awarenessپید اکی تھی ، آئندہ بھی ہمارابینک بیداری پیدا کرنے کاپابند ہے۔ واضح رہے کہ حکومت ہند نے 20روپئے کاسکّہ بھی جاری کیاہے۔ وہ بھی کم تعداد میں سہی چلن میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے