گلبرگہ۔ 4؍فروری (راست): دنیا میں صلاحیتوں کے مظاہرے کے لئے تعلیم کے میدان کے علاوہ بھی نئے نئے میدانوں میں مظاہرہ کرنے کے طریقے ایجاد ہوچکے ہیں۔ آج انسانوں کی صلاحیتوں کاپیمانہ ناپنے کاذریعہ صرف تعلیم نہیں ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیاہے۔ گلبرگہ شریف کے ماؤنٹ لٹرا، ذی اسکول موقوعہ عقب ہائی کورٹ کلبرگی کی نرسری جماعت کی طالبہ زائرہ ھما نے قومی سطح کے آرٹ مقابلے بنام ’’رنگ اُتسو تقریب‘‘ میں حصہ لے کرکلرنگ(Coluring) کامپٹیشن میں قومی سطح کا انتخاب جیت کر بین الاقوامی آرٹ کامپٹیشن کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ جو مسرت کی بات ہے۔
زائرہ ھما کی اس کامیابی پر ان کے والد جناب محمداظہرالدین انعامدارنے اپنی مسرت کااظہار کیاہے۔
