بیدر۔ 4؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب سید محمد علی الحسینی صدر خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ ، اور چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کو کرناٹکااسٹیٹ حج کمیٹی کاچیرمین نامزد کیاجائے۔ یہ مطالبہ بیدرکے سابق کونسلر جناب نثاراحمد پانی منتری نے کیاہے۔ انھوں نے آج صحافیوں سے کہاکہ علاقہ کلیان کرناٹک کے قائدین ہی کو  حج کمیٹی کی چیرمین شپ دی جانی چاہیے۔ کیوں کہ اس علاقے میں ترقی کی کمی ہے۔ یہاں کے قائدین ، عمائدین ،مشائخین اورعوام کومختلف حکومتی کام کاج میں شامل کرنے سے ہی علاقے کی ترقی ممکن ہے۔ لہٰذا ریاست کرناٹک کی کانگریس حکومت سے میرا مطالبہ ہے کہ گلبرگہ شریف سے تعلق رکھنے والے اور حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز رحمتہ اللہ علیہ کے خانوادے کے چشم وچراغ محترم سید محمد علی الحسینی کو ریاستی حج کمیٹی کی چیرمین شپ دی جائے تو اس علاقے سے انصاف بھی ہوگااور خود سید محمد علی الحسینی ایک باصلاحیت نوجوان ہیں ۔ اور ان کاخانوادہ مذہبی امور کانگران بھی رہاہے۔نوجوانوں کو آگے بڑھانے سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگااورنوجوان حکومت سے قریب آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے