میم عین لاڈلہ (حوض اسٹریٹ): آج مورخہ 2/ فروری 2025 بروز اتوار شام کو شائقینِ ادب ٹیٹا گڑھ کی جانب سے محمد جنیف انصاری غازی کے دولت کدے (نزد سونار بنگلہ) پر ادبی و شعری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔

بطورِ صدر ابھرتے ہوئے ناقد، شاعر و ادیب اور کئی کتابوں کے خالق جناب نسیم اشک جگتدل سے تشریف لائے ۔جب کہ نقابت ماسٹر ، شاعر و ادیب سہیل نور جگتدل کے ذمے رہی ۔بطورِ مہمان خصوصی رشڑا کے شاعر شکیل رشڑوی و شاعرہ عارفہ پروین تشریف لائے ۔

جن لوگوں نے اپنی تخلیقات سے محفل کو زعفران زار کیا ان کے نام درج ذیل ہیں ۔ محمد جنیف انصاری غازی، عاقب ٹیٹا گڑھی، اسلم ٹیٹا گڑھی، روشن ضمیر، ڈاکٹر شمیم، اصرار خان، نسیم اشک، شکیل رشڑوی، عارفہ پروین، سہیل نور اور خورشید تابش وغیرہ ۔

ان کے علاوہ جن مقامی لوگوں نے اپنی حاضری درج کروا کر پروگرام کو کامیاب کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا ان کے نام قابلِ ذکر ہیں ۔ محمد شفیع اللہ ،عبد الحمید، مرتضیٰ حسین اور انیل شاؤ ۔

خورشید تابش کے علاوہ جنیف انصاری اور ان کے اہل خانہ نے اس بزم کو کامیاب کرنے میں کافی محنت کئے۔ رات نو 9 بجے صدارتی خطبے کے بعد نشست کو آینده کے لیے ملتوی کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے