ریاض (منصور قاسمی): معروف تعلیمی کمپنی العطاء کے تحت چلنے والا الیاسمین انٹرنیشنل اسکول میں ۲۵۔۲۰۲۴ کے گریجویٹ طلباء کے لئے شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مہمان خصوصی ڈاکٹر فہد التوجری سی ای او العطا ء ایجوکیشن کمپنی نے کی ؛جبکہ مہمانان اعزازی کی مسند پر کمپلکس منیجر عبدالالہ المعینہ اور پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز جلوہ افروز رہے۔ نظامت کے فرائض اسکول کے ہی ایک ہونہار طالب علم محمد قادری نے انجام دیے۔
محفل کا آغاز لاریب نور کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ اس کے بعد ہیڈ ماسٹر بوائز سیکشن عبدالرشید نے مہمانوں کا پرزور استقبال کیا ۔
مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز نے سورۃالعلق اور الرحمٰن کی ابتدائی آیتوں کے حوالے سے تعلیم کی اہمیت پر فاضلانہ تقریر کی ۔ انہوں نے مزید کہا :الیاسمین والدین کی پہلی پسند ہے کیونکہ یہاں کے اساتذہ اپنے تلامذہ کا بھرپور خیال رکھتے ہیں ۔‘‘ عبدالالہ المعینہ نے کہا : آپ ہمارے بچے ہیں۔ گریجویٹ کے تمام طلباء کو تابناک مستقبل کی دعائیں دیتا ہوں ۔‘‘مہمان خصوصی ڈاکٹر فہد التوجری نے کہا:اسکول اور ٹیچرس کو العطاء کمپنی بھرپور معاونت کرتی ہے ۔ میں آپ سب کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہوں ۔‘‘
ہیڈ بوائے انس بن صدیق اور دیگر گریجویٹ کے طلباء نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا:الیاسمین ہم سب کی پہلی پسند ہے یہاں کے ٹیچرس بے حد محنتی اور مخلص ہیں ۔ خوبصورت یادیں لے کر ہم یہاں سے جا رہے ہیں۔‘’
ڈیجیٹل فیسٹیول میں کامیاب ہونے والے طلباء کو سرٹیفیکٹ بھی دیے گئے ۔ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جاتے رہے۔ اس تقریب میں ہیڈ ماسٹر بوائز سیکشن محمد الطاف ،ہیڈ مسٹریس گرلس سیکشن نکہت انجم ، ہیڈ مسٹریس پرائمری سیکشن ریحانہ امجد، کوآڈنیٹر عبدالحمید،ناطمہ ء امتحانات شوبی ساحر ، آفس سپریڈنٹینٹ رہینہ لطیف کے علاوہ گریجویٹ طلباء کے والدین، اسکول کے تمام معلمین و معلمات اورکارکنان شریک رہے ۔ سینئر ٹیچر ونود کمار کے کلمات تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے