ظہیرآباد 12/فروری (مشرقی آواز جدید): انتظامی کمیٹی جامع مسجد ظہیرآباد کی اطلاع کے مطابق شہر ظہیرآباد کی عظیم وقدیم جامع مسجد میں آج بتاریخ 13/فروری بروز جمعرات شب برأت کی مناسبت سے عشاء کی جماعت 10/ بجے شب ادا کی جائے گی اور اس موقع پرحضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد  وصدر جمعیۃ علماء ظہیرآباد کا فضائل شب برأت حقائق وغلط فہمیاں کے عنوان سے اہم خطاب اور خصوصی دعاء ہوگی قبل ازیں مولانا مفتی عبیدالرحمن قاسمی امام جامع مسجد بھی عنوان کے حوالے سےکچھ روشنی ڈالیں گے عامۃ المسلمین سے وقت مقررہ پر شرکت و استفادہ کی درخواست کی جاتی ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے